ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم کو افغان صدر کا ٹیلی فون، کورونا کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد/کابل : وزیر اعظم عمران خان کو افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی فون کیا ، دونو رہنماؤں نے کوروناوائرس کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر نےعمران خان کو عید کی مبارکباد دی،عمران خان نے افغان صدر سے افغانستان میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات پراظہار  افسوس کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ افغانستان کورونا پر جلد قابو پالے گا۔

وزیراعظم نے کورونا سے نمٹنے کےلیے اپنی  کاوشوں سے  بھی آگاہ کیااور کہا کہ کورونا کے ساتھ روزگار کو محفوظ بنانے اور معاشی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے لیے بھی اقدامات کیے گئے۔

دونو رہنماؤں نے افغان امن عمل کے آخری مرحلے پر بھی بات چیت  کی ، عمران خان نے امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں امن بڑی اہمیت کا حامل ہے،افغان دھڑوں میں بات چیت جلد شروع ہونے کی امید ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں