ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یو اے ای جانے والے متعدد مسافر ایئرپورٹس پر پھنس گئے

کراچی: متحدہ عرب امارات جانے والے متعدد مسافرملک کے مختلف ایئرپورٹس پرپھنس گئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات جانے والے سیکڑوں پاکستانی  مسافروں کو  ایئرپورٹس پر ہی روک دیا گیا۔گزشتہ روزیواے ای حکومت نےآئی سی اے منظوری کوختم کردیا تھا جس کی وجہ سے پی کے 217 پشاورکےمسافرایئرپورٹس پہنچےتوویزے کی منظوری نہیں بھیجی گئی۔

امیگریشن حکام نے تنبیہہ کی ہے کہ ایسےمسافروں کوڈی پورٹ اورایئرلائنزکوجرمانہ ہوگا۔

اس صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی انتظامیہ نےابوظہبی حکام سے رابطہ کیاہے گزشتہ روز 59 مسافر پشاور سے ابو ظہبی نہ جاسکے مسافر ایئرپورٹ پر ہی انتظار کررہے ہیں، کل بھی 83 مسافروں کوابوظہبی کی پرواز سے اتاردیاگیاتھا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی سفارتی ذرائع سے بھی مدد کی درخواست کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں