ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا اورپاکستان نے افغان امن عمل میں قابل ذکر پیش رفت کی ،پومپیو

واشنگٹن(آن لائن) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ متعدد چیلنجز کے باوجود امریکا اور پاکستان نے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے میں قابل ذکر پیش رفت کی ہے،70 برس سے پاکستان اور امریکا انتہائی اہمیت کے حامل مسائل پر اکٹھے کام کررہے ہیں، عالمی وبا کووِڈ 19 کے رد عمل میں صحت اور معیشت میں ہمارا تعاون زندگیاں بچا رہا ہے،چند برسوں میں واشنگٹن پاکستان تجارت کو وسیع اور بنیادی آزادی کے تحفظ کے لیے مل کر کام کر کے دو طرفہ شراکت داری مزید مستحکم کرنے کا منتظر ہے۔واضح رہے افغانستان میں امریکا کی 19 سال سے جاری جنگ کو اختتام پذیر کرنے کے لیے امریکا اور طالبان کے مابین تاریخی امن معاہدہ رواں برس 29 فروری کو طے پا گیا تھا اور اب پاکستان واشنگٹن کے ساتھ مل کر اس معاہدے پر عملدرآمد کروانے کے لیے کوشاں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں