ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے یونان اور قبرص  کی اپیلوں کا مثبت جواب نہیں دیا

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین نے رکن ممالک کے وزرا ئے خارجہ اجلاس کے بعد مشرقی بحیرہ روم سے متعلق کوئی اعلان جاری نہیں کیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی خارجہ تعلقات کونسل میں مشرقی بحیرہ روم میں کشیدہ صورت حال، بیلا روس میں انتخابات کے بعد احتجاجی مظاہروں، بیروت کے دھماکے اور وینزویلا کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا تھا،جس کی صدارت جوزف بوریل نے وڈیو کانفرس کی صور ت میں کی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برسلز حکام نے یونان اور قبرصی انتظامیہ کی جانب سے ترکی کے مشرقی بحیرہ روم میں اقدامات کے خلاف اپیلوں کا مثبت جواب نہیں دیا اور جرمنی سمیت کسی رکن ممالک نے اسے زیادہ اہمیت نہیں دی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں