ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

60 ہزار 804 ٹن درآمدی گندم کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے  بحران کے پیش نظر درآمد کی اجازت ملنے کے بعد گندم کی پہلی کھیپ  پہنچ گئی  ہے۔  

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ترجمان کے مطابق مصر کی سعد بندرگا سے آنے والا  ایم وی سمٹ نامی جہاز 60ہزار 804 میٹرک ٹن گندم کے ساتھ کراچی بندرگاہ پر لنگر انداز ہوگیا ہے۔ کے پی ٹی نے درامدی گندم کی آف لوڈنگ کے موثر انتظامات کیے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وزیر اعظم نے گندم کی درآمد پر پابندی ختم کرنے کی منظوری دے دی

ترجمان کے مطابق وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے درآمدی گندم کی ترسیل کے لیے کے پی ٹی سی سہولتوں اور موثر انتظامات کی درخواست کی تھی۔ گندم کی مزید کھیپ بھی آنے والے ہفتوں میں کراچی بندرگاہ  پہنچے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں