ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان ، سڑک کنارے بم دھما کا، 13افراد ہلاک ،متعدد زخمی

کابل (آن لائن) افغانستان میں سڑک کنارے بم دھماکے کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع اسپین بولدک میں ہوا جس کے نتیجے میں 6 بچوں اور 2 خواتین سمیت 13 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پراسپتال د اخل کر دیا گیا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا ایک بس کے سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے نتیجے میں ہوا ۔حکام نے دھماکے کی ذمے داری طالبان پر عائد کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں