ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

استعفیٰ منظور کرلیتے تو خود مستعفی ہونا پڑجاتا، عاصم باجوہ کا استعفی مسترد کرنے پر ردعمل

لاہور:سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ استعفیٰ منظور کر لیتے توخود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا، جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا ! اب لو گے احتساب کا نام ؟۔

مریم نواز نےوزیر اعظم کی جانب سے  معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ  کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا،وزیر اعظم استعفیٰ منظور کر لیتے توانہیں خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔

انہوں نے کہا کہ این آر او کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ۔

مریم نوز نے کہا کہ جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا !اب لو گے احتساب کا نام ؟۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں