ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نواز شریف کو پیش ہونے کیلئے ایک اور موقع

اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کو پیش ہونے کا ایک اور موقع دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اپیل پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے جس میں عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو 15 ستمبر تک عدالت میں پیش ہونے کے لیے ایک بار پھر موقع دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے کہا ہے کہ ریلیف کے لیے اشتہاری ملزم کے پاس عدالت پیشی کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، نوازشریف کے وکیل کو گزارشات پیش کرنے کا ایک موقع دے رہے ہیں، وہ بتائیں کیسے اشتہاری شخص کو ریلیف کے لیے عدالت سن سکتی ہے ؟۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ہونے کے بعد نواز شریف کی درخواستیں کیسے سنی جاسکتی ہیں ؟ خواجہ حارث کے مطابق نواز شریف کسی اسپتال میں زیرعلاج نہیں، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق وفاقی حکومت نے ان کے علاج کی تصدیق نہیں کرائی، کیوں کہ وفاقی حکومت کے مطابق نواز شریف کاعلاج ہی نہیں ہوا جس کی تصدیق ہوسکے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں