ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور موٹروے واقعہ: ملزمان کی اطلاع دینے کیلئے نمبرز جاری، انعامی رقم کا اعلان

لاہور: گجرپورہ موٹروے پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانے ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے نمبرز جاری کردیے۔ اطلاع دینے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔

پنجاب پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹ پر پر واقعے میں ملوث ملزمان کی تصاویر اور قومی شناختی کارڈ جاری کردیا۔

پولیس نے ٹوئٹ میں کہ یہ دونوں ملزمان لاہور سیالکوٹ موٹروے زیادتی کیس میں مطلوب ہیں۔ اس حوالے سے اگر آپ کے پاس کوئی معلومات ہیں تو براہ مہربانی پولیس نمبر 15 پر اطلاع کریں۔

پنجاب پولیس نے کہا کہ معلومات فراہم کرنے والے شہری کا نام نہ صرف صیغہ راز میں رکھا جائے گا بلکہ 25 لاکھ روپے انعام بھی دیا جائے گا۔

ایک اور ٹوئٹ میں پولیس نے موٹروے زیادتی کیس میں مطلوب ملزمان کی اطلاع دینے کے لیے نمبرز جاری کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں