ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور: احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت جب کہ داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف فیملی کیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران آج شہباز شریف عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ حمزہ شہباز کو اُن کی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا. عدالت نے کیس میں سلمان شہباز کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جب کہ داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے جاری کردہ وارنٹس پردفتر خارجہ کو عمل درآمد کرانے کے احکامات بھی دے دیے۔ علاوہ ازیں شہباز خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس میں شریک دو ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں