ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وبا میں آنے والے بیرونی فنڈز کا آڈٹ کرایا جائے، سراج الحق

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق نے مطالبہ کیا ہے کہ کورونا وبا کے دوران متاثرین کی مدد کے لیے باہر سے آنے والی امدادی رقوم کا آڈٹ کرایا جائے ۔حکومت نے امدادی رقوم متاثرین تک پہنچانے کے بجائے اپنے بجٹ کا حصہ بنا لیا۔ امدادی فنڈز سے تعلیمی اداروں اور چھوٹے تاجروں ،کسانوں او ر مزدوروں کی مدد کرنے کے بجائے حکومت ان فنڈز کو دبا کر بیٹھ گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے متاثرین کی امداد کے لیے 12سو ارب روپے کا اعلان کیا تھا مگر وہ پیسہ بھی متاثرین تک نہیں پہنچا،یہ 12سو ارب روپیہ کہاں خرچ ہواحکومت کو اس کا بھی حساب دینا ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں