ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

طالبان اسلامی نظام پر مُصر، افغان حکومت تاحال انکاری

دوحہ: بین الافغان مذاکرات میں طالبان نے اسلامی نظام نافذ کرنے پر پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں اسلامی قوانین ہی ملک سے جرائم کا خاتمہ کرسکتے ہیں جس پر افغان حکومت نے جمہوری نظام پر کوئی سمجھوتہ کرنے سے انکار کردیا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بین الافغان مذاکرات جاری ہیں جس میں طالبان اور افغان حکومت ملکی نظام کے حوالے سے بات چیت میں مصروف ہیں۔

طالبان کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے دوران طالبان کا بنیادی نکتہ افغانستان میں اسلامی نظام کا قیام ہے۔ اسلامی نظام حیات ہی افغانستان میں امن کا ضامن ہے۔

دوسری جانب افغان حکومت کے وفد کا کہنا ہے کہ افغانستان کا نظام جمہوری ہے اور اس پر طالبان کے ساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں