ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی صدر اور خاتون اول کورونا کا شکار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور خاتون اول میلانیا کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا اور خاتون اول میلانیا کا کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی جس کے بعد صدر ٹرمپ اور انکی اہلیہ نے قرنطینہ اختیار کرلیا ہے.

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ نہیں معلوم کہ مجھے کورونا ہوا ہے یا نہیں، میں نے اور خاتون اول میلانیا نے کورونا ٹیسٹ کرایا ہے لیکن رزلٹ آنا باقی ہے.

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشیر ہوپ ہکس کا کورنا ٹیسٹ مثبت آیا، ہوپ ہکس نے ایک ہفتہ پہلے ٹرمپ کے ساتھ ہوائی سفر کیا تھا.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں