ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

درآمدی چینی پاکستان پہنچ گئی، قیمت میں 10 روپے کمی متوقع

لاہور: چینی بحران پر قابو پانے کیلیے درآمدی چینی مارکیٹ میں آگئی۔ شوگر ڈیلرز کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے ذریعے اب تک 30 ہزار ٹن چینی پاکستان پہنچ گئی جبکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی ) کے ذریعے ایک لاکھ ٹن چینی اکتوبر میں پاکستان پہنچ جائیگی۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای سے 2 ارب روپے مالیت کی 25 ہزار ٹن چینی لیکر درآمدی چینی کا پہلا جہاز 12 اکتوبر تک کراچی پورٹ پر پہنچ جائیگا جبکہ دوسرا جہاز 76 ہزار ٹن چینی لیکر 21 اکتوبر تک کراچی پہنچے گا۔ اس طرح اکتوبر میں ٹی سی پی کے ذریعے ایک لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا عمل مکمل کر لیا جائیگا۔

ٹی سی پی نے 50 ہزار ٹن مزید چینی درآمد کرنے کا ٹینڈر بھی دیا ہے ، مجموعی طور پر تین لاکھ ٹن چینی درآمد کی جائیگی اس سے چینی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کمی آنے کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں