ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ برادران کیخلاف ریفرنس پر مزید گواہ طلب

لاہور (آن لائن) لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کیخلاف پیراگون ہائو سنگ سوسائٹی ریفرنس کیس کی سماعت 14 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے نیب کے گواہان کو بیان قلمبند کروانے کے لیے طلب کر لیا۔ احتساب عدالت کے جج جواد الاحسن نے کیس کی سماعت کی۔ عدالتی حکم پر سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ
سعد رفیق اور سابق صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق پیش ہوئے جبکہ وعدہ معاف گواہ قیصر امین بٹ طبیعت ناساز ہونے کے باعث بیان ریکارڈ نہ کروا سکے، ایم ایس سروسز اسپتال نے قیصر امین بٹ کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں جمع کروائی۔ دوران سماعت ریفرنس کے گواہ پٹواری عبدالغفور کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔عدالت کے روبروپیراگون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کیس میں اب تک 7 گواہان اپنے بیانات قلمبند کرا چکے ہیں۔ خواجہ برادران کے خلاف مجموعی طور پر 130 گواہان بیان قلمبند کرائیں گے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں