ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیاقت بلوچ اورمولاناعبدالرئوف تحفظ ختم نبوت الائنس کے سرپرست مقرر

لاہور (آن لائن)13ہ دینی جماعتی اتحادتحفظ ختم نبوت الائنس پاکستان کاتنظیمی اجلاس ایوان امیرشریعت مسلم ٹائون میںمرکزی نگران میاں محمداویس کی صدارت میںمنعقدہوااجلاس کے بعد پریس بریفنگ دیتے ہوئے قائدین الائنس علامہ محمدممتازاعوان ،مفتی غلام حسین نعیمی، مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،محمدنعیم بادشاہ سلفی، علامہ تنویرالحسن نقوی ،مولانامحمدیوسف احرار، سردار رحمت اللہ لاشاری،ڈاکٹرضیا الحق قمر، پیر طارق محمودنقشبندی اورقاری محمدقاسم بلوچ نے بتایاکہ اجلاس میںجماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ اورمتحدہ علما کونسل پاکستان کے سربراہ مولاناعبدالرئوف ملک کوتحفظ ختم نبوت الائنس کامرکزی سرپرست مقررکیاگیااوراس ضمن میںانہیںتمام ترذمے داریاںبھی تفویض کی گئیں۔نیزاجلاس میںاسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالتؐ کے تحفظ اورفتنہ قادیانیت سمیت تمام فتنوں کے قلع قمع کے لیے اپنی بھرپوردینی وآئینی ذمے داریوںکوبھرپور طریقے سے بروئے کارلایاجائے گااوراس سلسلے میںتحفظ ختم نبوت الائنس کومزیدوسعت دینے اورتمام مسالک کومکمل نمائندگی دینے کافیصلہ بھی کیاگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں