ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق گورنر سندھ محمد زبیر ، نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان مقرر

لاہور: سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو نواز شریف اور مریم نواز کا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سابق گورنر سندھ محمد زبیر کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کا ترجمان مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی ترجمان اور سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری کی سربراہی میں اسپوکس پرسنز کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے جس میں ڈاکٹرمصدق ملک، محسن رانجھا، طلال چوہدری، عظمیٰ بخاری اور عطااللہ تارڑ شامل ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں