ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ شاہین اور حفیظ نے خیبر پختونخوا کو فتح دلادی

ملتان(نمائندہ خصوصی)ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے محمد حفیظ اور فخرزمان کے درمیان 100 رنز کی عمدہ شراکت کی بدولت سندھ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔ خیبرپختونخوا نے 184 رنز کا ہدف 6 گیندیں قبل 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ 72 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ فخر زمان نے بھی 61 رنز اسکور کرکے اپنی کھوئی ہوئی فارم واپس حاصل کی۔ دوسری وکٹ کے لیے 100 رنز کی شراکت قائم کی۔مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد نے 21 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 40 رنز بناکر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کردیا۔ سندھ کے انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل محمد رضوان نے ٹاس جیت کر سندھ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو اوپنر شرجیل خان نے56 گیندوں پر 7 چوکوں اور 6 چھکوں کی مدد سے 90 رنز بنائے۔ انہوں نے چوتھی وکٹ کیلیے احسان علی کے ہمراہ 111 رنز جوڑے۔ احسان علی 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ سندھ کا کوئی بھی بلے باز شاہین شاہ آفریدی کی تباہ کن بولنگ کے سامنے زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا۔سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر183 رنزبنائے۔ شاہین آفریدی نے 21 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں