ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی : غیر قانونی آر او پلانٹ کیخلاف کارروائی کا حکم

سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں تمام غیر قانونی آر او پلانٹ ختم کرانے اور عدالت میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر میں غیر قانونی آر او پلانٹ ختم کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ لیگل ڈائریکٹر سندھ فوڈ اتھارٹی سندھ ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ابتدائی سماعت پر عدالت نے لیگل ڈائریکٹر سے استفسار کیا کہ آپ لوگ کام کیوں نہیں کرتے؟ جس پر ڈائریکٹر فود اتھارٹی نے کہا کہ ہمیں عدالت کا حکم ملے گا تو کارروائی کریں گے۔عدالت نے ریماکس دیے کہ آپ لوگ خود سے بھی کبھی کام کرلیا کریں۔ کیا آپ نے صرف عدالت کے حکم کے بعد ہی کام کرنا ہوتا ہے۔

ڈائریکٹر فود اتھارٹی نے کہا کہ غیر قانون آر او پلانٹ کے خلاف کارروائی کر کے رپورٹ عدالت میں جمع کرائیں گے۔
عدالت نے ریماکس دیے کہ “ہمیں رپورٹ کی ضرورت نہیں، ہمیں صرف کام چاہیے کام۔۔”۔

سندھ ہائی کورٹ نے تمام غیر قانونی آر او پلانٹ کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست پر سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں