ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سجاول ،تنخواہ نہ ملنے پر بلدیہ ملازمین کا انوکھا احتجاج

سجاول (نمائندہ جسارت) ٹائون کمیٹی سجاول کے نئے مقرر ٹائون ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے کے باعث احتجاج شدت اختیار کر گیا۔ ٹائون ایڈمنسٹریٹر نے تمام ملازمین کی ملازمتیں ختم کرکے بیرون شہروں سے خاکروب منگوانے کی دھمکی دے دی۔ ملازمین اس معاملے پر طیش میں آگئے۔ ٹائون کمیٹی کے آفس میں کوڑا کرکٹ پھینک کر انوکھا احتجاج۔ بلدیاتی ادارے کی مدت پوری ہونے کے بعد سجاول میں نئے مقرر ایڈمنسٹریٹر نے دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر ٹائون کمیٹی کے ملازمین کی جانب سے احتجاج پردھمکی دے دی ہے کہ اگر صفائی کے عملے نے احتجاج ختم نہیں کیا تو ان تمام ملازمین کی جگہ نئے خاکروب کراچی اور لاڑکانہ سے منگوا کر انہیں سجاول میں مقرر کردیں گے۔ ٹائون ایڈمنسٹریٹر کی اس دھمکی کے بعد ٹائون کمیٹی سجاول کے ملازمیں (صفائی کے عملے) نے احتجاج کا انوکھا طریقہ استعمال کرتے ہوئے شہر کا کوڑا کرکٹ ٹائون کمیٹی سجاول کے اندر پھینکنا شروع کردیا ہے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ نئے ایڈمنسٹریٹر تنخواہیں دینے کے بجائے ہمیں بے روزگار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پہلے ہی تنخواہیں نہ ملنے کے باعث فاقہ کشی کا شکار ہیں۔ انہوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ سجاول کے ایڈمنسٹریٹر کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے اور چھوٹے ملازمین اور صفائی کے عملے کو فوری تنخواہیں ادا کی جائیں، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ اور بھی وسیع کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں