ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام میں مرنے والے ایرانی جنگجوؤں کی لاشیں 4 سال بعد وطن واپس

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) شمالی شام کے علاقے حلب میں خان طومان معرکے میں ہلاک ہونے والے سپاہ پاسداران انقلاب کے 7 جنگجوؤں کی لاشیں 4 سال بعد ایران کے حوالے کردی گئیں۔ سرکاری خبر رساں دارے تسنیم کے مطابق تمام اہل کار مئی 2016ء کو خان طومان کے مقام پر شامی مزاحمت کاروں کے ساتھ لڑائی میں مارے گئے تھے۔ ان کی شناخت ڈی این کے ذریعے کی گئی۔ واضح رہے کہ 2016ء میں حلب کے نواحی علاقے خان طومان میں ہونے والی لڑائی میں پاسداران انقلاب کے 80 جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں