ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مولانا ڈاکٹرعادل خان کی شہادت؛ مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا

کراچی: مولانا ڈاکٹرعادل خان اوران کے ڈرائیورکی شہادت کو دو روزہوگئے تاہم مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔ ایکسپریس ٹی وی کے مطابق مولانا ڈاکٹرعادل خان اوران کے ڈرائیورکی شہادت کے واقعے کو دو روزہوگئے تاہم مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا۔ مولانا اوران کے ڈرائیورکی ٹارگٹ کلنگ کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی تھانے میں درج کیا جائے گا تاہم مقدمے کے اندراج کے لیے پولیس کومولانا ڈاکٹرعادل خان کے اہلخانہ کا انتظارہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کرے گا۔ پولیس کی تفتیشی ٹیمیں واقعے میں ملوث دہشت گردوں سے متعلق شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں جب کہ جائے وقوع کے ارد گرد لگے مزید سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔ پولیس نے جائے وقوع کی جیو فینسنگ بھی مکمل کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے ملنے والے نائن ایم ایم پستول کے خولوں کی فارنزک مکمل کرلی گئی جس سے پتہ چلا ہے کہ واردات میں نیا ہتھیار استعمال کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں