ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی ٹی ٹوئنٹی کپ :بلوچستان کے فرسٹ الیون اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی)بلوچستان فرسٹ الیون کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال نے راولپنڈی میں قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے لیے اپنے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔سیکنڈ الیون میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 19 سالہ فاسٹ بولر اختر شاہ کو عمید آصف کی جگہ ا سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ عمید آصف ایونٹ کے 5میچوں میں صرف ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔اختر شاہ نے لاہور میں کھیلے گئے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون میں بلوچستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 3 میچوں میں 7 وکٹیں حاصل کی تھیں۔دوسری جانب گھٹنے کی انجری کا شکار عاکف جاوید بھی ٹورنامنٹ سے آؤٹ ہوگئے۔ ا ن کی جگہ تجربہ کار فاسٹ بولر تاج ولی کو ا سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔ تاج ولی نے قومی ٹی ٹوئنٹی کپ سیکنڈ الیون کے 5 میچوں میں 6 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں