ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم نے گورنر سندھ کو فوری اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری، آئی جی سندھ سمیت سندھ پولیس  کےاعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلےکے بعد  پیدا ہونے والی صورتحال  کے باعث  وزیراعظم نے  گورنر سندھ کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کچھ دیر میں اسلام آباد روانہ ہوں گے جہاں ساری صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس  صورتحال پر  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں