ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رؤف حسن وزیراعظم معاون خصوصی برائے اطلاعات مقرر

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان  نےرؤف حسن کو معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے مستعفی ہونے کے بعد معاون خصوصی برائے اطلاعات کا عہدہ خالی تھا، جس پر اب رؤف حسن کو تعینات کردیا گیا ہے، کابینہ ڈویژن نے رؤف حسن کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق رؤف حسن کی تقرری اعزازی طور پر کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ رؤف حسن ،فواد حسن فواد کے بھائی ہیں جو گزشتہ دور حکومت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری تھے،جن کیخلاف گزشتہ دنوں نیب نے نئے ریفرنس کی منظوری دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں