ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے دہشت گردی نے پھر سر اٹھا لیا، مریم نواز

لاہور:مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پشاور مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقع ہے، جن مائوں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔

پشاور مدرسے میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پشاور مدرسہ دھماکہ دل دہلا دینے والا واقع ہے،بالخصوص بچوں کو ہونے والے نقصان نے انتہائی رنجیدہ کردیا ہے، جن ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں،انکے دکھ کا تصور اور ازالہ ممکن نہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ لواحقین کو صبر عطا فرمائے اور اس سانحے میں زخمی ہونے والوں کوصحت یابی عطا فرمائے،آمین۔

مریم نواز نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد سے جس دہشت گردی کی کمر ٹوٹی تھی اسی دہشت گردی نے آج مسلط شدہ نااہلی کی وجہ سے ایک بار پھر سر اٹھا لیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے زمہ داروں کی توجہ اپنی ذمہ داریوں کی بجائے اپوزیشن کو دبانے پر مرکوز ہو تو ملک دشمنوں کی توجہ ملک کا امن برباد کرنے پر ہوتی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں