ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انجری کی وجہ سے 15 ماہ بہت مشکل ثابت ہوئے، حسن علی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ اب میں نیانجری سے نجات حاصل کرلی اور ایک مرتبہ پھر پاکستان کے لیے میری خدمات حاضر ہیں ۔ نیشنل اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمر کی انجری کے سبب سبب کرکٹ سے دور رہنے والے حسن علی نے کہا کہ تکلیف کی وجہ سے گزشتہ 15 ماہ کا دورانیہ میرے لئے بہت مشکلات کا سبب بنا، انجری سے نجات حاصل کرنے کیلیے سخت محنت کرنا پڑی لیکن بدقسمتی سے ایک مرتبہ پھر انجری کا شکار ہوا جس کی وجہ سے مسائل مزید بڑھ گئے۔حسن علی نے کہا کہ کرکٹ کے میدان میں واپس آنے کے لئے بھرپور محنت کی ہے اور اب مکمل طورفٹ اور ایک بار پھر پاکستان ٹیم کیلیے دستیاب ہوں۔ حسن علی نے کہا یہ تاثر درست نہیں ہے کہ جشن منانے کے مخصوص انداز کو اپنانے سے میں انجری کا شکار ہوا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں