ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت جانے سے قبل ہی مقدمات ختم ہوجائیں گے، صفدر

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر اعوان نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت جانے سے پہلے تمام مقدمات ختم ہو جائیں گے۔، بدنیتیاں سامنے آنا
شروع ہو گئی ہیں، ہر20 دن بعد مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ ہم پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ انہوں نے حکومتی رہنماؤں کے طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بدنیتیاں سامنے آنا شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پر یہ سیاسی مقدمات بنائے گئے ہیں جن کی کوئی حیثیت نہیں ہے جبکہ ہر 20 دن بعد مجھ پر مقدمہ بنا دیا جاتا ہے۔کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہا کہ مقدمہ میں جب کچھ نہیں بنتا تو دہشت گردی کی دفعات ڈال دیتے ہیں، اسی طرح پشاور میں میرے خلاف مقدمہ درج کروا کر وارنٹ جاری کروا دیے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں