ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقی وفد کا پنڈی اسٹیڈیم کا دورہ ، سیکورٹی تسلی بخش قرار

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) کرکٹ جنوبی افریقا کے وفد نے سیکورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا۔ کرکٹ جنوبی افریقا کا 4 رکنی وفد راولپنڈی اسٹیڈیم میں موجود ہے، مہمان وفد پاکستان، زمبابوے کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ دیکھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ جنوبی افریقا کے وفد نے سیکورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا، 4رکنی وفد زمبابوے ٹیم کو دی گئی سیکورٹی سے مطمئن ہے۔جنوبی افریقی وفد کراچی اور لاہور کی سیکورٹی کا جائزہ بھی لے گا، وفد کی قیادت کرکٹ جنوبی افریقا کے آپریشنز منیجر موکاش گیجر کر رہے ہیں، پی سی بی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان بھی وفد کے ہمراہ اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔وفد کے دیگر اراکین اسٹیفن گریک، محمد زونید اور روری اسٹین بھی اس وقت راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاک زمبابوے میچ دیکھ رہے ہیں، دوسری طرف 4 رکنی وفد نے پاکستانی کھانوں کی بھی بڑی تعریف کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں