ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجر و صنعتکاروں کو ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہو گی، حسین حیدر

 کراچی:  شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہاہے کہ چین میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے تاجر و صنعتکاروں کو ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی۔

کراچی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام شنگھائی میں پاکستان کے قونصل خانے کے تعاون سے منعقدہ ویبنار سے خطاب میں کہا کہ شنگھائی میں پاکستان کے قونصل جنرل حسین حیدر نے کہاہے کہ چین میں پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے لیے تاجر و صنعتکاروں کو ویلیو ایڈیشن پر توجہ دینا ہوگی کیونکہ یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ عام طور پر چین کو خام مال اور کم ویلیو ایڈڈ مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں جبکہ وہاں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی بہت زیادہ مانگ ہے۔

پاکستانی قونصلیٹ نے شنگھائی میں کئی شعبوں کی نشاندہی کی ہے جس میں پاکستانی برآمد کنندگان کو ٹیکسٹائل اورملبوسات، ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل، گارمنٹس، طبی و آلات جراحی، کھیلوں کا سامان،فٹ بالز، آؤٹ ڈور گیمز سمیت ورزش کا سامان، چمڑے کاسامان بشمول صندوق، سوٹ کیس، بریف کیس، سنگھار دان اور لیدر ملبوسات وغیرہ شامل ہیں ان کی برآمدات کے مواقع تلاش کرنا ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں