ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کے وفد کی نیشنل اسٹیڈیم کراچی آمد

کرچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان کے دورے سے متعلق جنوبی افریقا کے وفد نے گزشتہ روز نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا دورہ کیا اور سیکورٹی سمیت دیگر امور پر انتظامیہ سے بات چیت کی۔ وفد کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر ذاکر خان بھی ہمراہ تھے۔اس موقع پر سیکورٹی کے انتظامات پر بریفنگ دینے کے لیے ضلعی پولیس افسران بھی موجود تھے۔ کراچی سینٹر کے جنرل مینجر ارشد خان اور میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افسران بھی بریفنگ کے موقع پر موجود رہے۔ وفد نے فوری طور پر کسی بھی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ وفد نے زمبابوے کے خلاف تیسرے ون ڈے کو دیکھنے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا ۔ جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم آئندہ سال جنوری یا فروری میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ 2فارمیٹ میں حصہ لے گی ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں