ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے ڈی بی نے پاکستان کیلئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض منظور کر لیا

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالر قرض منظور کر لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ڈی بی کی جانب سے جاری سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منظور 30 کروڑ ڈالر سے پاکستان میں مائیکرو اکنامک استحکام لانے میں مدد ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پروگرام کے ذریعے پاکستان میں ٹیکسوں کے نظام میں اصلاحات متعارف کرائی جائیں گی، اور برآمدات میں اضافے کے لیے مسابقتی رجحان پیداکیا جائےگا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کے لیے قرض کی متعدد اقساط کی منظوری دے چکا ہے۔

چند ماہ قبل اے ڈی بی نے پاکستان کے لیے 50 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دی تھی جب کہ اس سے قبل ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے ایک کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرض منظور کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں