ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس:جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے ایک بار پھر منسوخ

کیپ ٹاؤن:انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ون ڈےایک بار پھربغیر کوئی گیند ہوئےختم کردیا گیا، ہوٹل اسٹاف کے دو ارکان میں کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ کو ختم کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پارل میں ہونے والا پہلا ون ڈے بغیر کوئی گیند ہوئے ختم کردیا گیا،اس سے قبل جمعہ کو بھی جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کا کوویڈ پوزیٹو آنے پر میچ ملتوی کردیا گیا تھا، اور سیریز کا نیا شیڈول بنایا گیا تھا۔

اتوار کو میچ سے قبل ہوٹل اسٹاف کے دو ارکان میں کوویڈ ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ کو پہلے تاخیر سے شروع کرنے پر اتفاق ہوا بعد ازاں میچ منسوخ کرنا پڑا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں