ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیر: دیہات پر حملے 27 افراد مارے گئے

نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک نائیجر میں مختلف دیہات پر بوکو حرام کے حملے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ڈیفا کے علاقے میں 70 سے زائد جنگجوؤں نے تومور نامی گاؤں پر حملہ کرکے ایک ہزار مکانات، دکانوں اور گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ اس سے قبل جمعہ کے روز بھی ڈیفا میں ایک حملے میں 2افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ دوسری جانب نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کاتسینا میں اسکو ل سے اغوا کیے گئے بچوں کے والدین حکومت سے رہائی کی التجا کرنے لگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں