ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستانی نژاد امریکن جوبائیڈن کے نائب مشیر برائے ماحولیات مقرر

واشگنٹن: نو منتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستانی نژاد امریکی کو نائب مشیر برائے ماحولیات مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جوبائیڈن نے علی زیدی کو ڈپٹی ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔ علی زیدی اس وقت نیویارک کے گورنر کے توانائی اور ماحولیات کے ڈپٹی سکریٹری ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ کابینہ امریکی معاشرے کی عکاسی کرے گی جس میں ہر ٹیلنٹ کو سامنے لایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیسے کورونا وائرس سے نمٹنے کی ضرورت ہے ویسے ہی ماحولیاتی مسائل سے نمٹنا ہوگا۔ امریکا کو موحولیاتی تبدیلی کے باعث بحران کا سامنا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں