ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری

الیکشن کمیشن  آف پاکستان نے مردخواتین ووٹرز میں تفریق کی تفصیلات جاری کردیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ووٹرز میں صنفی تفریق 9.83 فیصد ہے جب کہ خیبر پختونخوا میں مجموعی طور پر ووٹرز میں صنفی تفریق 13.41 فیصد ہے۔

بلوچستان کے حلقوں میں مجموعی طورپرصنفی ووٹرزتقسیم 14.72 فیصد اور سندھ میں مجموعی طور پرصنفی ووٹرز تفریق 10.42 فیصد ہے۔

قومی اسمبلی حلقوں میں مرد خواتین ووٹرز میں صنفی تفریق 10.72 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن  نے مرد و خواتین ووٹرز میں تفریق کو کم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے ہیں۔ صنفی تفریق  کو کم کرنے کے لیے خواتین ووٹرز کی تعداد کو بڑھایا جارہا ہے اور رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جارہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں