ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دورہ جنوبی افریقہ سے  قبل ہی پاکستانی ویمنز ٹیم مشکلات سے دوچار

دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے ہی پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کی بلے باز جویریہ خان کورونا وائرس کی عالمی وبا سے متاثر ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جویریہ خان کے بلڈ ٹیسٹ سے کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے، ڈاکٹروں نے بھی مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، دوبارہ ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے ضروری ہے کہ جویریہ خان کی کورونا رپورٹ منفی آئے۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم  کی سدرہ امین انگلینڈ میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے پھنس گئیں ہیں، جس کے بعد جنوبی افریقہ جانے کے لیے اُن کی روانگی بھی مشکوک ہوگئی ہے، انگلینڈ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے سبب فضائی آپریشن معطل کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم 10جنوری کو جنوبی افریقہ روانہ ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں