ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (منگل کو) طلب کرلیا ، اجلاس میں 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائے گا۔ اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال اور پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دے گا۔وزارت داخلہ اور سی ڈی اے کی جانب سے مارگلہ روڈ پر تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے بریفنگ دی
جائے گی۔ گلگت بلتستان میں 3 سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے پیش ہوگی۔پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو اور ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری، نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کثیر المنزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی، اقتصادی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں