ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوڈان: لاپتا شہری کی لاش ملنے پر فوجیوں کی گرفتاری کاحکم

خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں ایک شہری کی لاش ملنے کے بعد حکومت نے خفیہ ایجنسی اور فوج کے اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مقتول کو چند روز قبل سادہ لباس اہلکاروں نے ہوٹل سے اغوا کیا تھا۔ سوڈان کی مزاحمتی کمیٹی کے رکن 45 سالہ بہا الدین نوری کو جنوبی خرطوم میں ایک ہوٹل سے 16 دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا، جسے ایک بغیر نمبر پلیٹ کار پر نامعلوم مقام پر لے گئے تھے۔ 5 روز بعد اس کی لاش ام درمان کے مقام سے ملی، جہاں اس کے جسم پر تشدد کے واضح نشانات ملے ہیں۔ مقتول کے ورثا نے مسلح افواج پر قتل میں ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پوسٹ مارٹم کے بغیر اس کی تدفین نہیں کریں گے۔ واقعے کے بعد عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں