ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد عالم نے ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بدل ڈالی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی144سالہ تاریخ بنی بدل ڈالی ہے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مائونٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کے آخری روز چوتھی اننگز میں فواد عالم نے 11برس بعد شاندار سنچری اسکور کی جو ان کے کیرئیر کی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی،وہ پہلی سنچری کے بعد 10 سال ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے اور واپسی پر دوبارہ سنچری اسکور کرنے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔اس سے قبل فواد عالم نے جولائی 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو پر سری لنکا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی، فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بلے باز ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایشیا سے باہر چوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ فواد عالم 360سے زائد منٹ وکٹ پر موجود رہے جو اس صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹائم ہے۔ اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین میں 2016 میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں