ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

واپڈا نے قومی چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

ملتان (جسارت نیوز)ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) فٹبال ٹیم کے دو کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت نیشنل چیلنج کپ 2020میں واپڈا فٹبال ٹیم نے گولڈ میڈل جیت لیا۔لاہور میں منعقدہ قومی چیلنج کپ میں میپکو کے محمد شہزاد اور عدنان سعید نے واپڈا فٹبال ٹیم کی نمائندگی کی۔ فائنل میچ میں واپڈا فٹبال ٹیم نے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی کو سخت مقابلے کے بعد صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی اور گولڈ میڈل جیت لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو محسن رضا خان، نائب صدر میپکواسپورٹس کمیٹی وقاص مسعود چغتائی، صدر میاں محمد انور اور میپکو ٹیم منیجر رانا محمد تنویر نے میپکو کے دونوں کھلاڑیوں کو شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شاباش دی ہے اور ان کی کارکردگی کو سراہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں