ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد میں 18 فلسطینی زخمی

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج کی پابندیوں کے باعث مسجد اقصیٰ اور حرم کا احاطہ نمازیوں اور زائرین سے خالی ہے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) قابض صہیونی فوج نے فلسطینیوں کی ہفتہ وار ریلی پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا، جس کے نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پر فلسطینیوں نے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران قابض فوج نے ریلی کے شرکا کو منتشر کرنے پر فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کردی۔ مقامی عوامی مزاحمتی رابطہ کمیٹی کے رکن مراد اشتیوی نے بتایا کہ قابض فوج نے کفر قدوم قصبے پر دھاوا بولا اور فلسطینیوں کی ریلی پر اندھا دھند گولیاں چلا دیں، جس کے نتیجے میں شرکا زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں کے دوران گردن میں گولی لگنے سے زخمی ہونے والے فلسطینی نوجوان کے چاروں ہاتھ پاؤں مفلوج ہو گئے۔ 24 سالہ ہارون رسمی ابو عرام الخلیل شہر کے جنوبی علاقے التوانہ میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپوں میں زخمی ہو گیا تھا۔ فلسطینی سرکاری خبررساں ایجنسی وفا نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے نہایت ہی قریب سے ابو عرام پر براہ راست گولی چلائی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں