ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کابینہ نے سکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2020 منظور کرلیا

کراچی: نئے مجوزہ قانون کے تحت سکسیشن سرٹیفکیٹ کیلئے براہ راست نادرا کو درخواست دی جاسکے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزراء، چیف سیکریٹری، صوبائی مشیر اور متعلقہ افسران شریک ہوئے۔ کابینہ نے رولز آف بزنس میں ترمیم، سکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2020، سندھ سیکنڈری ایجوکیشن امپرومینٹ پروجیکٹ پر غور کیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں کابینہ نے متفقہ طور پر سکسیشن سرٹیفکیٹ بل 2020 منظور کر لیا، جس کے تحت انتقال کرنے والے شخص کے ورثاء کورٹ جانے کے بجائے نادرا جاسکیں گے، بل اسمبلی میں متعارف کروانے کے بعد کمیٹی کو بھیجا جائے گا۔

کابینہ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے کمیٹی بھی قائم کردی، جو حکومت کے پاس موجود گاڑیوں کا جائزہ لے گی۔ گاڑیوں کی الاٹمنٹ پالیسی بنانے کیلئے کمیٹی میں میر شبیر بجارانی، مکیش کمار چاولہ اور سہیل انور سیال شامل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ جو گاڑیاں تھوڑی مرمت سے استعمال ہوسکتی ہیں وہ افسران کو الاٹ کی جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں