ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور میں دستی بم سے کھیلتے ہوئے دھماکا، 2 بچے جاں بحق

پشاور: کوہاٹ روڈ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں دستی بم سے کھیلتے ہوئے دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق کوہاٹ روڈ کے علاقے زنگلی میں بچے ہینڈ گرینیڈ کے ساتھ کھیلتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے۔ مقامی افراد کے مطابق ہینڈ گرینیڈ پھٹنے سے 5 بچے شدید زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق واقعے کی اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی 2 ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ اہلکاروں نے زخمی بچوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 2 بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 شدید زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں