ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق صدر آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کردیا گیا

 کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری کو ڈاکٹروں کے مشورے سے نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ 

بلاول ہاؤس کے ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو دل میں تکلیف کی شکایت تھی جس کے بعد ڈاکٹروں کا پینل بلاول ہاوس طلب کیا گیا تھا۔  ذرائع کے مطابق ابتداء میں ڈاکٹرز نے سابق صدر کا معائنہ کرنے کے بعد انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا بعدازاں انہیں  پیر کی شب کلفٹن کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کے زیر نگرانی انہیں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت اچانک بگڑ گئی

واضح رہے اس سے قبل اتوار کی شب کو یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق صدر کی طبیعت اچانک بگڑ گئی ہے جس کے باعث ڈاکٹروں کی ٹیم کو فوری طور پر طلب کیا گیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں