ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تعلیمی ادارے کھل گئے ، نویں تا بارہویں جماعت کا تعلیمی سلسلہ بحال

ملک بھر میں کورونا کی دوسری لہر کے سبب تقریباً 2 ماہ تک تعلیمی ادارے بند رہنے کے بعد نویں سے بارہویں جماعت تک تعلیمی سلسلہ آج بحال ہو گیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں تعلیمی ادارےبند ہونے کے بعد 26 نومبر سے 24 دسمبر اور پھر 11 سے18 جنوری تک آن لائن کلاسوں کے ذریعے تعلیم دی جاری رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی اعلان کے بعد تعلیمی اداروں میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں جس میں نویں سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ کا تعلیمی سلسلہ بحال ہوا ہے۔ دوسرے مرحلے میں یکم فروری سے پہلی جماعت سے 8 ویں جماعت، اسکول کالجز اور یونیورسٹیاں بھی کھل جائیں گی، تمام تعلیمی ادارے کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھیں گے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث 26 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے تھے۔

موسم سرما کی چھٹیاں شامل کرتے ہوئے 11 جنوری 2021 کو تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں