ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماد اعظم پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ناردرن کے حماد اعظم پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ اور پلئیرز اسپورٹ اسٹاف کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ۔یہ واقعہ اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں سندھ اور ناردرن کے درمیان کھیلے گئے پاکستان کپ کے 5 ویںرائونڈ کے میچ میں پیش آیا۔ حماد اعظم پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.2کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے۔یہ آرٹیکل میچ کے دوران غصہ کی وجہ سے کرکٹ کے سامان، کپڑوں، گرائونڈکے ساتھ نامناسب رویہ ظاہر کرنے سے متعلق ہے۔ یہ واقعہ ناردرن کی بیٹنگ کے دوران اننگز کے 35ویں اوور میں اس وقت پیش آیا جب حماد اعظم نے حریف کھلاڑی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آئوٹ ہونے پر پویلین واپس لوٹتے ہوئے جارحانہ اندازسے اپنا بیٹ اپنے پیڈ پر دے مارا۔اس نامناسب رویے پر حماد اعظم کو قصوار قرار دیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں