ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر میں 3 دن شدید سردی کی پیشگوئی کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں ایک بار پھر شدید سردی کی پیشگوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ شہر میں سردی کے دوران درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم 23 جنوری کو ملک کے شمالی حصے پر اثرانداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم کے باعث کراچی میں بھی تین سے چار روز سردی کی لہر برقرار رہ سکتی ہے اور 24 سے 26 جنوری کے دوران سردی کی شدت میں اضافہ ہونے کا امکان ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات خالد ملک کا کہنا ہے کہ 24 اور 26 جنوری کے دوران شہر میں سائبرین ہوائیں معمول سے تیز چلنے کا امکان بھی ہے، اور اس کے باعث درجہ حرارت 8ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں