ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نعمان علی 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے معمر ترین بولر بن گئے

جنوبی افریقا کے خلاف پہلا میچ کھیلنے والے پاکستان کے نعمان علی گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینےوالے دنیا کے معمر ترین بولر بن گئے۔

جنوبی افریقا کے خلاف کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ڈیبیو کرنے والے نعمان علی نے پہلی اننگز میں 2 اور دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ گزشتہ 72 سال میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینےوالے دنیا کے معمر ترین بولر بن گئے ہیں۔ نعمان علی سے قبل بلال آصف نے 33 سال 13 دن کی عمر میں ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لیں تھیں۔

نعمان علی سے پہلے شاہد آفریدی ، بلال آصف اور نذیر جونیئر نے ڈیبیو پر پانچ حاصل کی تھیں۔

ان کے علاوہ  34 سال سے زائد عمر میں ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے آخری کرکٹر نیوزی لینڈ کے فین کریسویل تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں