ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یاسر شاہ نے ڈینس للّی کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 44 ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ شکار کرنے کا سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ڈینس للّی کا 40 سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ 34 سالہ یاسر شاہ کراچی ٹیسٹ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام تک 30.51 کی اوسط سے 233 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں جو 44 ٹیسٹ میچز کے بعد کسی بھی بولر کی جانب سے حاصل کردہ وکٹوں کی دوسری سب سے زیادہ تعداد ہے، ڈینس للّی نے 1971ء میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیو کے بعد 1981ء تک اتنے ٹیسٹ میچز میں 229 شکار کررکھے تھے، اس فہرست میں وقار یونس 227 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور ڈیل اسٹین 224 وکٹوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں